فیروزوالہ: مختلف علاقوں سے 6خواتین کو اغواء کرلیاگیا

  فیروزوالہ: مختلف علاقوں سے 6خواتین کو اغواء کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) فیکٹری ایریا، شرقپور، مریدکے اور فیروزوالہ کے علاقہ میں چھ عورتیں اغواء ہو گئیں۔ بتایا گیا کہ لاہور روڈ کی آبادی منڈھیالی میں عدیل نے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش رفیق کی جواں سالہ بیوی (ف) کو بیٹی سمیت اغواء کرکے فرار ہو گئے کوٹ عبدالمالک میں محبوب اور اس کے ساتھیوں نے محنت کش کی بیٹی (ر)کو اکیڈمی جاتے ہوئے راستے سے اغواء کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔کوٹ نور شاہ کے علاقہ میں خرم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی  (ح) کو اغواء کر لیا فرار ہو گئے شرقپور اور مریدکے کے علاقہ سے تین عورتیں اغواء ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -