موٹرسائیکل سے گر کر نوجوان زخمی
کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان زخمی ہوگیا شریف پورہ کا بائیس سالہ محمد ارسلان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسل جانے کی وجہ سے وہ گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ دیگر ٹریفک حادثات میں درویش پورہ کا گیارہ سالہ حسین علی، ہڑڑ روڈ کا پچیس سالہ صداقت اور ممتا ز آباد کا تیس سالہ شاہد محمود شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔