مقابلے، پولیس گاڑی، موٹر سائیکل کو آگ لگانے کا اشتہاری گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) نچارج انویسٹی گیشن قمر ساجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے، پولیس گاڑی، موٹر سائیکل کو آگ لگانے اور دہشت گردی کا خطر ناک اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ آتشیں بھی برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کی گاڑی و موٹر سائیکل کو آگ لگا دی تھی اور چوری کے دوران ایل ڈی اے کے اہلکاروں پر حملوں کے مقدمات میں بھی اشتہاری ہے ملزم رضوان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور پولیس مقابلے میں بھی ملوث تھا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔