گلشن راوی، جنسی ہراساں کرنے کے معاملہ میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی

گلشن راوی، جنسی ہراساں کرنے کے معاملہ میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)گلشن راوی میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی ہراساں کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوئی اور نہ ہی گرفتار ہو سکا،  دو روز قبل موٹر سائیکل سوار نامعلوم نوجوان کی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی ہراساں کرنے کے معاملہ میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکیذرائع کے مطابق توحید پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی شناخت ہوئی اور نہ ہی اسے گرفتار کیا جا سکا دو  روز قبل موٹرسائیکل سوار نامعلوم نوجوان کی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز منظرعام پر آئی تھی،گلی میں پیچھا کرنیوالا موٹر سائیکل سوار نوجوان گلی کے کنارے پر کھڑے ہو کر فحش حرکت کرتا ہے، خاتون نوجوان کو نظرانداز کرتی گھر میں داخل ہوگئی تھی، پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،پولیس کا کہنا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد سراغ لگالیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -