ڈیفنس کے علاقے میں خالی پلاٹ سے انسانی ہڈیاں برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں خالی پلاٹ سے انسانی ہڈیاں ملی پولیس کے مطابق انسانی ہڈیاں فیز 8 یو بلاک کے خالی پلاٹ سے ملیں خالی پلاٹ دس فٹ گہرا تھا، اہل علاقہ نے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے انسانی سر اور دیگر اعضا ء نہیں ملے۔پولیس نے اپنی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ہڈیاں ملنے کی جگہ اور گردونواح سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنا شروع کر دی۔