خواجہ سرا ء افرادکیلئے بی اوپی اور پی اایس پی اے کا مساوات پروگرام لانچ

 خواجہ سرا ء افرادکیلئے بی اوپی اور پی اایس پی اے کا مساوات پروگرام لانچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)دی بینک آف پنجاب نے خواجہ سرا ء افراد جو کہ متنوع قسم کے ذاتی،معاشرتی،سماجی اور مالی مسائل کا شکار  ہیں جس کی وجہ سے عموماً  انہیں معاشرہ سے علیحد ہ تنہا ہونا پڑتاہے، کیلیے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سے مل کر مساوات پروگرام کا آ غاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بزرگ خواجہ سرا افراد کو 3ہزار روپے ماہانہ اور معذور خواجہ سرا افراد کو 2ہزار روپے ماہانہ  ادا کئے جائیں گے۔ تمام ادائیگیاں ایلکٹرانک طور پر دی بینک آف پنجاب کے ذریعے منتقل کی جائیں گی جس سے ملک بھر میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے مجموعی ایجنڈے کے مطابق اس طبقے کے لیے فنانسنگ سمیت بینکاری کے نئے  مواقع کھولیں گے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی جس کا میزبان دی بینک آ ف پنجاب تھا۔ گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ زاہد مصطفی نے تقریب میں مہمانوں کا  استقبا ل کیا اور اپنی افتتاحی تقریر میں پی ایس پی اے اور بی اوپی کے درمیان جاری مشترکہ پروگرامز پر روشنی ڈالی۔ ان منصوبوں میں معذور افراد کے لیے خدمت کارڈ پی ڈبلیو ڈی، سرکاری شعبے کے سکولوں میں داخل لڑکیوں کے لیے ''زیور ِ تعلیم پروگرام، 65 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے با ہمت بزرگ پروگرام۔ 25 سال سے زائد عرصے سے متعلقہ شعبے میں خدمات انجام دینے والے بزرگ فنکاروں کے لیے، صلہ فن پروگرام شامل ہے۔ پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ -ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سی سی ٹی کے ذریعے غریب خواتین کو صحت اور غذائیت کی سہولیات کے لیے بچے کے پہلے 1000 دنوں کے دوران قبل از اور بعدازپیدائش دیکھ بھال، ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکاجات کی فراہمی۔ ان تمام مذکورہ پروگراموں میں بی او پی ان مستحقین کی رجسٹریشن، ان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کیش آؤٹ کے لیے پی ایس پی اے کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، دی بینک آ ف پنجاب کے صدر اور سی ای او  ظفر مسعود نے پی ایس پی اے کے اقدامات کی تعریف کی جو وہ معاشرے کے محروم افراد خاص طور پر خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے  سوشل گرانٹ پراجیکٹس کے ذریعے کر رہے ہیں اور انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی بینش فاطمہ ساہی پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی سی ای او نے پی ایس پی اے کے تمام جاری اور مستقبل میں ہونے والے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا اور ان پروگرامز میں نمایاں کردار ادا کرنے پر بی او پی کی تعریف کی۔ پی ایس پی اے کے وی سی جمال ناصر چیمہ نے معاشرے کے محروم افراد کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور ان کی مالی مدد کے لئے حکومت کے ویثرن کے بارے میں بتایا اور پی ایس پی اے کے ساتھ تعاون کرنے پر بی او پی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -