ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع ناگزیر: صفدر علی بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر) صدرلبرٹی مارکیٹ بورڈ صفدر علی بٹ کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع تاجر برادی کا بھرپور مطالبہ ہے کیونکہ کاروباری طبقہ موجود ہ حالات پہلے ہی پریشان ہے اور 30ستمبر تاجر برادری کے لیے ریٹرن جمع کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبرٹی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو وقتا فوقتا کافی مسئلے پیش آتے رہے ہیں جن میں کوویڈ سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس کی ریٹرن فائل کرنے کا سسٹم بھی کافی مشکل ہے جو زیادہ تر بزنس کمیونٹی سمجھ نہیں پارہی ہے۔ ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ ٹیکس کی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم سے کم دو ماہ تک کا اضافہ کردیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے ایک تو بزنس کمیونٹی سہولت کے ساتھ ریٹرن فائل کرسکے گی اور حکومت کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہ اپنے ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس اکٹھا کرسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہہر قسم کے ریسورسز ہونے کے باوجود پاکستان پر قرضوں کا بڑھنا لمحہ فکریہ ہے۔ اتنے بھاری قرضوں کے ساتھ پاکستان کی اکانومی کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں کہا ہے کہ ہر پاکستان کے بجٹ میں ایک بھاری رقم ڈیبٹ سروسنگ کے لیے رکھنی پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف قرضہ دینے کے بدلے میں سخت سے سخت ترین شرائط منواتی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بزنسمین کے مسائل اور بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کے ریسورسز کی دولت سے مالامال ہے لہذا پاکستان کے تمام ریسورسز کو بروئے کار لاکر قرضے اتارنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جو کام شروع کیا ہوا ہے اسے جاری رکھا جائے۔ حکومت کو مزید ٹیکس ملے گا تو ٹیکس پیئرز پر سے بوجھ کم ہوگا اور حکومت کو انکم بھی ملے گی جس سے قرضے اتارے جاسکیں گے۔