حکومتی اقداما ت معا شی پہیہ جام کرنے کی طر ف جا رہے، گڈز ٹرانسپورٹ اونرز
لاہور(این این آئی)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی اقداما ت معا شی پہیہ جام کرنے کی طر ف جا رہے ہیں،4 مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15.3روپے اضافہ ظلم کی انتہا ہے، پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیں بار بار بڑھنے سے ہر چیز کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ؤ ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تین سالوں میں پاکستان ایشیا ء کا سب سے مہنگا ترین ملک بن کر سامنے آیا ہے، تین سالوں میں حکومت نے ڈالر، پیٹرول، بجلی، گیس، ادویات، آٹا، چینی، دالوں سمیت ہر چیز کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کیا،ملک میں اشیائے خوردو نوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں جس کی وجہ سے غریب اور متو سط طبقہ دو وقت کی روٹی سے محروم ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جا نب سے عوام کو مہنگا ئی سے چھٹکارہ دلا نے کیلئے اقدامات کر نے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شر با اضا فہ کر دیا گیا، اگریہ رجحان اسی طرح برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں ملک سے غربت نہیں غریب ہی ختم ہو جا ئیں گے۔