ورلڈکپ ماس ریسلنگ، ایتھلیٹ محمد سعد نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر):پاکستانی ایتھلیٹ محمد سعد نے ترکی میں جاری ورلڈ کپ ماس ریسلنگ مقابلوں میں 60 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ترکی میں جاری ورلڈ کپ ماس ریسلنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ایتھلیٹ محمد سعد نے 60 کلو وزن کے کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی ملک کے نام کرتا ہوں اسی طرح مستقبل میں بھی ملک کے لئے کامیابیاں سمیٹوں گا دوسری جانب پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان نے کہا کہ یہ ہماری آن بان پاکستان سے ہے اور ہم اس جیت کو پاکستان کے نام کرتے ہیں اور میں پاکستانی عوام اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے لیے اس طرح دعائیں کرتے رہیں تاکہ ہم کل ایسی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید میڈل جیتے اور اس کے ساتھ ساتھ اس تمام کامیابی کا سہرا میری تمام ٹیم کو جاتا ہے جو ہمیشہ ہراول دستہ کے طور پر میرے شانہ بشانہ رہے اور تمام منیجمنٹ جو اس وقت ترکی میں ہمارے ساتھ ہے جن میں مینیجرز رضا رحمان، سردار محمود، یوسف خان، عزیر گھمن، عرفان خان کھچی اور نعیم چودھری کوچز ماجدخان اور محمدراشد شامل ہیں۔ اس ایونٹ میں امریکہ یورپ سمیت 13 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔