رچرڈ گیسکٹ، بنجمن بونزی اوپن ڈی رینز کے فائنل میں پہنچ گئے
رینز (اے پی پی):میٹس مورینگ نے رچرڈ گیسکٹ اور بنجمن بونزی نے آرتھر رینڈرکنچ کو شکست دے کر اوپن ڈی رینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اوپن ڈی رینز کے سنسنی خیز مقابلے فرانس میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کے میٹس مورینگ نے ٹاپ سیڈ فرانس کے رچرڈ گیسکٹ کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-5 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے بنجمن بونزی نے ہم وطن حریف آرتھر رینڈرکنچ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-7 اور 1-6 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فاتح کھلاڑیوں نے کہا کہ اسی طرح سے فائنل میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ایونٹ اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے اور محنت سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے پر امید ہیں۔