کیویز کے دورہ کی منسوخی،قومی ٹی 20ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کردیا گیا، ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے،ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔واضح رہے کہ دو دن قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لئے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا بڑے پیمانے پر انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں قومی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد شائقین کرکٹ کو تفریح بھی فراہم کرنا ہے اس حوالے سے کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے اور قومی سینئر و جونیئر کھلاڑی ایونٹ میں بھرپو ر شرکت کریں گے ایونٹ سے ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا جسے راولپنڈی میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ لاہو ر میں شروع ہوگا۔