سکول کرکٹ چیمپئن شپ،کیو ایل ایس نے ڈی پی ایس کو ہرا دیا
لاہو ر ( پ ر) حکومت پنجاب اور سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جانے والی سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2021 کے دوران گورئمنٹ ہائی سکول کیو ایل ایس اور ڈی پی ایس کے مابین 28 اوورز کا میچ ہوا جس میں کیو ایل ایس نے 28 اوورز کھیلتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 214 سکور بنائے کیوایل ایس کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے جعفر بلال نے 39 گیندوں پر 67 اور عمیر بٹ نے 52 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ کیو ایل ایس کے 214 رنز کے مقابلے میں ڈی پبلک سکول کی ٹیم محض 14 اوورز میں ڈھیر ہو گئی اور 33 رنز ہی بنا سکی۔ دوسری جانب آرمی پبلک سکول اور دار ارقم سکول کے مابین 40 اوورز کا میچ کھیلا گیا جس میں اے پی ایس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 اسکور بنائے جس کا مقابلہ کرتے ہوئے دار ارقم نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 136 اسکور بنائے اور فتح اپنے نام کی۔ ایک اور میچ انٹرنیشنل سکول بمقابلہ ایس ٹی اینتھونی سکول کھیلا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ مزید تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سکول نے مجموعی طور پر 31 اوورز کھیلے اور 4وکٹوں کے نقصان پر 127 سکور کیا جس کے مقابلے میں اینتھونی کی ٹیم 26 اوورز میں ڈھیر ہوگئی اور صرف 126 رنز بنا سکی۔ ذرائع کے مطابق آج گورنمنٹ قلعہ لکشمن سنگھ بمقابلہ جلو موڑ شاہ فیصل گراؤنڈ، پائلٹ ہائی سکول بمقابلہ بیکن ہاؤس گورئمنٹ کالج یونیورسٹی گراؤنڈ، گورنمنٹ کاہنا ناؤ سکول بمقابلہ منہالاں کلا ں سکول ایچی سن کالج گراؤنڈ، گورئمنٹ شاہدرہ ہائی سکول بمقابلہ والٹن ہائی سکول میں کھیلے جائیں گے۔