ورلڈ فٹبال ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھاؤنگی، اولگا
لندن(نیٹ نیوز)اٹلی کی ویمن فٹبالر اولگا اتھرٹن نے کہا ہے کہ فٹ بال بچپن کا شوق ہے اور ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت جگہ بنائے رکھوں انہوں نے کہا کہ اٹلی میں ویمن فٹبالرز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتی ہے۔مستقبل میں کھیلے جانے والی فٹبال لیگ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے تیار ہوں۔
ٹیم اس لیگ میں شاندا ر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ٹیم کی کھلاڑی محنت کررہی ہیں مزید کہا کہ میرے کھیل کا مقصد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنا ہے ہر ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہے اور ملک کی جانب سے ہمیشہ زیادہ سے زیادہ گول کرنے کی کوشش کرتی ہوں میگاایونٹ اہمیت کا حامل ہے ٹیم محنت سے ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔