روپے کی بے قدر ی ملک کو بند گلی میں لے کر جارہی ہے،رانا ریاض

روپے کی بے قدر ی ملک کو بند گلی میں لے کر جارہی ہے،رانا ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی صدر پاکستان یونیفارم ایسوسی ایشن رانا ریاض احمد فضہ کی زیر صدارت حالیہ ملکی حالات پر ہنگامی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ رانا ریاض احمد فضہ کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر نائب صدر سرور حسین، جنرل سیکرٹری میاں بلال، نائب صدر محمد کلیم، نائب صدر محمد بلال، سیکرٹری اطلاعات  خرم انیس، جوائنٹ سیکرٹری شیخ اقبال، فنانس سیکرٹری شیخ افضل، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حسنین عباس بھٹی ودیگر مشاورتی عمل میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ مرکزی صدر پاکستان یونیفارم ایسوسی ایشن رانا ریاض احمد فضہ نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلند ترین سطح پر ڈالر کی قیمتیں روپے کی مسلسل تنزلی پذیر ساکھ ملکی معیشت کو بند گلی کی طرف لے کر جارہی ہے۔۔ پٹرول کی قیمتیں عام آدمی کے بس سے باہر اور کاروباری حالات مسائل کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں۔