بزرگان دین کے عرس پر ہونیوالے خرافات کو روکا جائے،اصغر نورانی
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک دعوت حق پاکستان کے امیر پیر علامہ محمد اصغر نورانی نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویری ؒ اور دیگر بزرگان دین کے عرس کے موقع پر ہونے والی خرافات کو روکا جائے، ایسے موقعوں پر کی جانے والی یہ خرافات اسلام اور بزرگان دین کے لئے بدنامی کا باعث ہیں۔ناچ گانے بھنگڑے ڈھول ڈھمکے اور اس قسم کی دیگر خرافات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بزرگان دین کے درباروں پر ہونے والی غیر اسلامی رسم رواج اور خرافات کو روکے۔
،ان کا کہنا تھا کہ ایسے موقعوں پر بزرگان دین کی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچانے کے لئے محکمہ اوقاف کو اقدامات کرنے چاہیے جو کہ ان کی ذمہ داری ہے۔