پنجاب میں بد انتظامی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت،شہزاد بٹ

پنجاب میں بد انتظامی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت،شہزاد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بدانتظامی کے عبرت ناک حالات پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ترقیاتی کام تعطل کا شکار اور عوامی فلاحی منصوبے سیاسی تعصب کی مثال بن چکے ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا دور پنجاب کیلئے ترقی یافتہ خوشحال اور تعمیر و تکمیل کا درخشندہ عہد تھا۔ 
مسلم لیگ ن کے قائد نے تعلیمی اداروں ہسپتالوں سڑکوں فلائی اوورز انڈر پاسز کے صوبے بھر میں جال بچھائے۔ عالمی جدید طرز تدریس کے مظہر دانش سکولز کا پنجاب کے دور دراز محرومیوں کا شکار علاقوں میں قیام نسلوں تک یاد رکھنے والا اقدام ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور ہر دلعزیز رہبر و رہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے دن رات عوامی خدمت منصب کے فرائض کی احسن بخوبی بجا آوری خون پسینہ ایک کرکے محنت کی۔ پنجاب کے دیہاتوں شہروں قصبوں دور دراز علاقوں کے عوام آج بھی میاں شہباز شریف کی زرعی سبسڈیز ترقی یافتہ جدید ٹیکنالوجیز سپیڈی ترقیاتی منصبوں  کی تکمیل کو یاد کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے دور میں پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کے حالات انتہائی مثالی رہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے ہمیشہ روادار امن اور محبت سے مسائل حل کئے۔