حکمران اسلام کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہ کریں،تنویر احمد خان

حکمران اسلام کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہ کریں،تنویر احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا ہے کہ دین فطرت اسلام کوجس قدردبایاجائے یہ ا س قدر ابھرتا ہے۔ ابوجہل اوراس کے ہم عصر مشرک سردار مختلف پابندیوں،سختیوں اورمٹھی بھرمسلمانوں کومکہ معظمہ سے زبردستی مدینہ منورہ ہجرت پرمجبورکرنے کے باوجود اسلام کاعلم سربلندہونے سے نہیں روک سکے توعہدحاضر کے اسلام دشمن عناصر کس کھیت کی مولی ہیں۔اگرنااہل حکمران اسلام کوفروغ نہیں دے سکتے تواس کی راہ میں رکاوٹیں بھی حائل نہ کریں۔اپنے ایک بیان میں تنویراحمدخان نے مزید کہا کہ کوئی انسان معبودکی توفیق کے بغیراسلام قبول نہیں کرسکتا۔

 دنیا کا کوئی قانون کسی انسان کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ آج تک دبا? اوردھونس سے کسی انسان نے اسلام قبول کیا اورنہ کسی کو زورزبردستی دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے روکاجاسکا۔پاکستان میں نان مسلم شہریوں کیلئے18سال عمر ہونے اوردوسری شرطوں پرپوراترنے کے بعد مسلمان ہونے کاقانون شریعت اورفطرت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت شرافت سے ا پنا متنازعہ بل فوری ختم کردے یاپھر عوامی غضب سے بچا?کیلئے اپنے واسطے کوئی بل تلاش کرلے۔ حکمرانوں کواسلامی ریاست میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت کس نے دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے متنازعہ بل نے پاکستانیوں کومضطرب اورمشتعل کردیا ہے، حکمران یادرکھیں انہیں اپنی بیجا ہٹ دھرمی کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔