جماعت اسلامی لاہور کا پٹرول قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ

جماعت اسلامی لاہور کا پٹرول قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور بے تحاشہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پی ٹی آئی سرکار نے تین سالوں میں 45 روپے پیٹرول  مہنگا کرکے عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔ مہنگائی کے سونامی نے عام پاکستانی کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 153 کا چائنہ اسکیم ماڈل بازار کے باہر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاج مظاہرے میں صوبائی اسمبلی کے نمائندے زاہد شباب بٹ، امیر جماعت اسلامی پی پی 153 ابوبکر صدیق،صدر جے آئی یوتھ پی پی 153 عبدالمنان گجر،سیکرٹری زون محمد سلیم،قیصر قریشی، ناصر محمود جٹ، سجاد گجر، احمد رضا و دیگر کی شرکت۔ اس موقع پر  چائنہ سکیم کے اہل علاقہ کی کمر توڑ مہنگائی، حکومتی نااہلی اور بدترین معاشی  پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔