موسلا دھار بارش سے شہر کا موسم سہانا،گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)شہر کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث موسم سہانا ہو گیا،شہریوں نے چھٹی والے دن بارش کو خوب انجوائے کیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں کہیں رم جھم اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس کیکا زور ٹوٹ گیاجبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید بھی سنا دی۔گلبرگ،جوہر ٹاون،ماڈل ٹاون ا ور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش نے گرمی اور حبس کی چھٹی کرادی۔کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے اس حوالے سے تمام محکموں کو فیلڈ میں پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ شہری بارش کے دوران بجلی تنصیبات و تاروں سے دور رہیں۔