برطانیہ کاپاکستان کوسرخ فہرست سے نکالنا خوش آئند ہے،الطاف شاہد

 برطانیہ کاپاکستان کوسرخ فہرست سے نکالنا خوش آئند ہے،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ برطانیہ کاپاکستان کوسرخ فہرست سے نکالنا خوش آئند ہے، اس کیلئے پی ایس پی برطانیہ کی سنجیدہ کاوش کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔سات سمندرپار پاکستان کے لوگ برطانیہ کے خیرخواہ اوراس کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال نے حکومت برطانیہ کے مستحسن فیصلے کوسراہا۔

 ہے، اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی اوراطمینان کی لہر دوڑ گئی۔اس اقدام سے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دیرینہ دوستی مزید پائیدارہوگی۔برطانیہ کی تعمیروترقی میں اوورسیزپاکستانیوں کے کلیدی کردارکوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ سات سمندر پار پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان اتحادویکجہتی ناگزیر ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کاباہمی اتحاد انہیں آئندہ بھی متعدد مسائل وخطرات سے بچا نے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی قیادت اوران کے فلسفہ سیاست کی روشنی میں پی ایس پی برطانیہ کے عہدیداران اورکارکنان اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان پل کاکرداراداکرتے رہیں گے۔ملک عزیزپاکستان سے ہزاروں میل دور اپنے ہم وطنوں کی انتھک خدمت اوران کیلئے آسانیاں پیداکرنا پی ایس پی برطانیہ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔