پاکستان کا ریڈ لسٹ سے نکلنا خوش آئند ہے،شیخ عبدالمنان

      پاکستان کا ریڈ لسٹ سے نکلنا خوش آئند ہے،شیخ عبدالمنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما شیخ عبدالمنان نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا وبا پر کنٹرول اور عوام الناس کے ذمہ دارانہ کردار پر حالات استحکام اور معمول کی طرف جارہے ہیں۔ ویکسئین لگوانے کے عمل تیزی اور ذمہ داری کے ساتھ عوام الناس کے رویئے نے ملکی ساکھ کو مستحکم بنایا ہے۔

 این سی او سی کی دانشمندی کے ساتھ کاروبار زندگی اور زندگی کی حفاظت کے عمل کو یکساں ہوں رکھتے ہوئے ملک وقوم کو معاشی اور سماجی بحران سے محفوظ بنایا ہے۔

  برطانیہ سفر کیلئے دو ہفتوں کے کورنٹائن سے پاکستانیوں کو خلاصی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنا برطانوی حکومت کی پاکستان میں کرونا وبا کی قدر میں کمی اور تسلی بخش حالات کا اظہار ہے۔ پاکستان دنیا میں تیزی کے ساتھ سفارتی اور معاشی کامیابیوں کے حصول کیلئے سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انشااللہ مستقبل پاکستان کا ہے خوشحالی اور ترقی یافتہ مملکت پاکستان کا مقدر بنے گی۔