روبینہ سہیل کی ہدایت پر کارکن حسین بخاری کی رہائشگاہ پر کھلی کچہری

روبینہ سہیل کی ہدایت پر کارکن حسین بخاری کی رہائشگاہ پر کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر اور ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے پارٹی کے نوجوان کارکن حسن بخاری کی رہائش گاہ پر عوام الناس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی غرض سے ہفتہ وار کھلی کچہیری کاانعقاد کیا اور پارٹی کی سنیئر لیڈر شپ بلاول بھٹو زرداری،ثمینہ خالد گھرکی اور نرگس خان کے حکم پر عوامی مسائل موقع پر ہی حل کروائے اور جو لوگ بے روز گار تھے ان کے لیئے پرائیوٹ سیکٹرز میں باعزت روز گار کا بندوبست بھی کروایا۔اس کھلی کچہیری میں پارٹی کے رہنما چودھری سلیم جاوید،شیخ انعام احسان،سنیل شہزاد، فرحت یاسمین اور مافیا اسلم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر روبینہ سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔

، بجلی،گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھاری ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں سوائے انتقامی کارروائیوں کے کچھ نہیں کیا۔