پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔تحریک انصاف کے لوگ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے اگر ہمیں ٹکٹ کی گارنٹی دیں ہم ان کی حکومت کو ٹھوکر مارنے کو تیار ہیں۔اظہر عباس چانڈیا کو مسلم لیگ(ن) نے معافی تلافی کے باوجود قبول نہیں کیا۔اظہر عباس چانڈیاکو مسلم لیگ(ن) سے نکالا جا چکا ہے۔جنوبی پنجاب محاذ بھی اڑان بھرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔عثمان بزدار لوٹوں کی برکت سے ہی وزیراعلیٰ بنے ہیں۔عمران اور بزدار لوٹے اکٹھے کرنے میں لگے ہیں۔