بھارت مذہبی جنونی دہشتگرد ملک اور انسانیت کا دشمن ہے،طاہر ڈوگر

بھارت مذہبی جنونی دہشتگرد ملک اور انسانیت کا دشمن ہے،طاہر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)  سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارت مذہبی جنونی دہشتگرد ملک اور انسانیت کا دشمن ہے،بی جے پی کی حکومت اور آرایس ایس خطے میں مذہبی جنونیت کو فروغ دے کر دہشتگردی کررہے ہیں کشمیریوں کو بھارت حق خودارادیت دینے کی بجائے ظلم وجبر کا نشانہ کب تک بناتا رہیگا اب وقت آگیا ہے بھارت کو مزہ چکھایا جائے،دنیا کے تمام ممالک میں بھارت کا جنونی ودہشتگرد اورمسلم نسل کشی کا چہرہ بے نقاب کیا جائے،پاکستان کے عوام پاک فوج کے جہاد کے اعلان کے منتظر ہیں جہاد کا اعلان ہوا تو بھارت پر مسلمانوں کی حکمرانی ہوگی،ہم اپنے شہداء  پاکستان کی 22لاکھ شہادتوں کے سفر کو نہیں بھول سکتے۔

 بھارت کو ایک ایک شہید کا جواب دینا ہوگا،ہمارے دل نہتے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ان کی حق خود ارادیت کی تحریک میں ساتھ کھڑے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ا?شکار کرنے کیلئے پوری دنیا کے ممالک میں مظاہرئے کئے جائیں،ظالم وجابر کے خلاف ا?واز بلند کرنا بھی جہاد ہے مسلم حکمران کشمیریوں کے خلاف ہونیوالے مظالم پر ا?واز بلند کریں۔#