ہال روڈ زون نمبر3میں خدمت گروپ کی شاندار تقریب حلف برداری

    ہال روڈ زون نمبر3میں خدمت گروپ کی شاندار تقریب حلف برداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ہال روڈ زون نمبر 3 خدمت گروپ کے عہدیدران کی شاندار تقریب حلف برداری۔ تاجر رہنماوں مارکیٹوں کے عہدیدران سمیت ہال روڈ کے تاجر کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی قائد خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود تھے۔ انہوں نے زون نمبر 3 کے تاجر عہدیدران سے حلف لیا اور تاجر برادری کی خدمت کے عزم کی امید کا اظہار کیا۔ صدر انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود خدمت نے تقریب حلف برداری پر نو منتخب عہدیدران کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم زون نمبر 3  کے مسائل حل کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔ خدمت گروپ ہال روڈ مال روڈ کے تجارتی حلقوں کے حقوق کا جز وقتی نہیں کل وقتی ترجمان اور محافظ ہے۔

 خدمت گروپ نے ہر دور اور ہر زمانے میں کسی بھی جبر و ستم کی پرواہ کئے بغیر تاجر برادری کے حقوق کی جنگ اگلے مورچوں پر لڑی ہے۔ انشااللہ زون نمبر 3 خدمت گروپ کے تاجر عہدیدران ہمارے ساتھی تاجر دکاندار بھائیوں کی مشکلات سے ہم مکمل باخبر ہیں سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے تدارک کیلئے انشااللہ موثر اور پائیدار اقدامات کریں گے۔ قبل ازیں ہال روڈ پر تقریب حلف برداری میں تاجر برادری نے تاجروں کا محبوب، بابر محمود، بابر محمود کے نعرے لگا کر ماحول کو خاصا گرمائے رکھا۔