شہریار آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے دعوے بے بنیاد، دفتر خارجہ  

شہریار آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے دعوے بے بنیاد، دفتر خارجہ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کو امریکہ میں نیویارک ایئرپورٹ پر روکے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے شہریار آفریدی کو پہلی مرتبہ امریکہ جانے کی وجہ سے مختصر وقت کیلئے روکا گیا۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاشہریار آفریدی کو معمول کی چیکنگ کے بعد کلیئر کر دیا گیا،پاکستانی سفارتخانے نے اس حوالے سے کوئی گارنٹی دیکر انہیں کلیئر نہیں کرایا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والے ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔ دریں اثناء  چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے امریکی ائیرپورٹ پر تلاشی کی افواہوں کو فیک نیوز قرار د یتے ہوئے کہا ہے نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹی خبریں ہیں، ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے، ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں، جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے  کہاکہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں، میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں،پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دیدی گئی۔
فیک نیوز

مزید :

صفحہ اول -