پی ٹی آئی کیوجہ سے ملک میں بے یقینی عروج پر،اصل محرکات سامنے لائے جائیں 

  پی ٹی آئی کیوجہ سے ملک میں بے یقینی عروج پر،اصل محرکات سامنے لائے جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی سرکار کی وجہ سے ملک میں جو بے یقینی کی صورت حال ہے اسی وجہ سے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کیا ہے اس بے یقینی کی صورت حال کو دور کرنے کی ضرورت ہے مگر ایسا کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات ہی نہیں ہے عمران خان صرف باتیں کر سکتے ہیں کام نہیں یہ بات اب عملی طور پر ثابت ہو گئی ہے کہ پی ٹی آئی ایک نا اہلوں کی جماعت ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ جب ملک میں اللہ کے فضل و کرم سے دہشت گردی مکمل کنٹرول میں ہے تب بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنا دورہ ایک دم سے منسوخ کردیا اس کے محرکات جو بھی ہیں وہ قوم کے سامنے آنے چاہئے لیکن اسی وقت تو یہی بات نظر آرہی ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کی حکومت معاشی محاز پر ناکام ہوئی تو ٹھیک اسی طرح سے خارجی محاز پر بھی پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو ئی ہے۔
سید حسن مرتضی 

مزید :

صفحہ اول -