نیوزی لینڈ پاکستان کو اعتماد میں لیتا ایک دم دورہ منسوخ کرنا انتہائی نامناسب
سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی طرف سے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیئے ایک بہترین سیکورٹی کے انتظامات کیئے گئے تھے جن کو فول پروف بھی بنایا گیا تھا اگر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو کہیں سے بھی کوئی بھی کسی قسم کا کوئی تھریٹ آیا تھا تو یہ اس نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا فرض بنتا تھا کہ وہ میزبان ملک یعنی پاکستان کواس حوالے سے اعتماد میں لیتے ان کے اعتماد میں لیئے جانے کے باوجود بھی اگر کوئی ایکشن نہ لیا جاتا تو تب اس طرح کا کوئی ہنگامی اقدام نیوزی لینڈ اٹھاتی تو پھر بات شائد سمجھ میں آ جاتی مگر میزبان ملک پاکستان کو بتائے بغیر ایک دم سے دورہ منسوخ کردینا یہ انتہائی نامناسب بات ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
سردار آصف احمد علی