مسلمانوں میں اتحاد، اتفاق اور نسل نوکو قرآن سے جوڑنے کی ضرورت ہے: مفتی تقی عثمانی
لاہور (خصوصی رپورٹ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق نائب مہتمم و شیخ الحدیث اور ملک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبدالرحمن اشرفیؒ کی دینی، ملی اور علمی خدمات کے حوالہ سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے ترجمان مجلہ ”ماہنامہ الحسن“ کی خصوصی اشاعت کے حوالہ سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے شیخ الاسلام جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی، مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، معروف صحافی مجیب الرحمن شامی، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مولانا حامد الحق حقانی سمیت دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالرحمن اشرفیؒ کی اتحاد بین المسلمین کے فروغ، قیام امن،فرقہ واریت کے خاتمہ اور خدمت خلق کے حوالہ سے روشن خدمات ناقابلِ فراموش اور تاریخ کا سنہری حصہ ہے انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالرحمن اشرفیؒ کی تمام زندگی مولانا اشرف علی تھانویؒ کے اس امن فارمولہ ”اپنا مسلک چھوڑو نہیں اور کسی کے مسلک کو چھیڑوں نہیں“کو فروغ دینے میں گذری وہ اتحادامت کے عظیم علمبردار تھے انہوں نے کہا کہ مسجد، مدرسہ، داڑھی، پگڑی اور مولوی کو نہیں مٹایا جاسکتا، علماء اور دینی مدارس بہت بڑی نعمت، اسلام کی بقا اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالرحمن اشرفی ؒ کو اللہ تعالیٰ نے شریعت و طریقت،خطابت و تدریس میں بے مثال مہارت عطا فرمائی تھی انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ اور وقت کی اشد ضرورت ہے کہ شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ کے مشن کے تحت مسلمانوں میں اتحادو اتفاق، مسلمانوں کا تعلق قرآن مجید سے جوڑنے اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے علماء اور والدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تقریب میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن، حافظ اسعد عبید،مولانا حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا زبیر حسن، مولانا زاہد محمود قاسمی، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق،شیخ الحدیث مولانا محمد طیب صاحب، مولانا حکیم مظہر،ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی، مولانا عبدالرؤف ملک، مولانا ڈاکٹر شاہد اویس نقشبندی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے ملک بھر سے شرکت کی۔
مفتی تقی عثمانی