نشتر کالونی، 2منزلہ مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق، ماں زخمی 

  نشتر کالونی، 2منزلہ مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق، ماں زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(کر ائم رپو رٹر)نشتر کالونی میں ہال نما عمارت کی چھت گرگئی واقعہ میں باپ بیٹی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق  نشتر کالونی میں 2 منزلہ مکان کی چھت زور دار دھماکے سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران دم گھٹنے سے اللہ دتہ اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئے اللہ دتہ کی بیوی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا  حادثے کی وجہ مکان کی خستہ حالی بتائی گئی   پولیس نے معمول کی کارروائی شروع کر دی۔
چھت گر گئی 

مزید :

صفحہ آخر -