کورونا ایڈ وائزری گروپ نے ایکٹیمرانجکشن کی دو متبادل دوائیں تجویز کر دیں: صوبائی وزیر صحت کی تصدیق 

  کورونا ایڈ وائزری گروپ نے ایکٹیمرانجکشن کی دو متبادل دوائیں تجویز کر دیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی، آئی این پی) کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل کے طور پر 2 دوائیں تجویز کردیں، صوبے میں انجکشن کی قلت اور بلیک میں فروخت رپورٹ کی جارہی تھی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کو ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل مل گیا  کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ارکان نے 2 ادویات تجویز کردیں جن میں بیری سیٹینب اور ٹوفاسٹینب ادویات شامل ہیں۔بیری سیٹینب کے 28 گولیوں کے پیکٹ کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، کووڈ 19 کے مریضوں کو 14 روز تک روزانہ ایک گولی کی تجویز دی گئی ٹوفاسٹینیب نامی گولی بھی کورونا کے علاج کیلئے 14 روز تک دی جائے گی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انجکشن کے متبادل کے طور پر ماہرین نے گولیاں تجویزکر دی ہیں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جعلی ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں ملنے کے معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائی کا ٹاسک سونپا گیا۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -