پاکستانی سفیر کی صدرسعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ملاقات
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کی سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی کے صدر عبدالعزیز الدولیج سے پاکستانیوں کی سفری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی ملاقات،پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر، انکے اہل خانہ، طلباء، اساتذہ کی سعودی عرب واپسی کے متعلق بات چیت۔ملاقات میں جنرل سول ایشن اتھارٹی کے صدر کا شکریہ ادا کیا کہ سفارت خانہ اور انکی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے وہ پاکستانی جو سعودی عرب سے دونوں ویکسن لگا کر پاکستان گئے تھے انکی واپسی ہورہی ہے، سفیر پاکستان نے انہیں چند مختلف نکات دئے اور بتایاکہ ان پاکستانیوں کے اہل خانہ جو آدھے سعودی عرب اور آدھے پاکستان میں اور ایک سعودی عرب میں ایک سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسن پاکستان میں لگائی ہے، وہ پاکستانی طلباء، او ر استاتذہ جو چھٹیوں پر پاکستان گئے تھے اور سعودی عرب کی منظور شدہ کوئی بھی دو ویکسن پاکستان میں لگواچکے ہیں،انہیں واپسی کی اجازت دی جائے، نیز جوپاکستانی بذریعہ دیگرممالک میں قرنطین کرکے سعودی عرب آرہے ہیں انہیں براہ راست پی آئی اے اور سعودی ائرلائنز سعودی عرب آنے کی اجاز ت دی جائے اور سعودی عرب آمد پر قرنطین کرایا جائے اس سے پی آئی اے، سعودی ائر لائیز کے ساتھ مملکت کی ہوٹلنگ کاروبار و آمدن میں اضافہ ہوگا، سفیر پاکستان کے مطابق عبدالعزیزالدولیج نے یقین دلایا کہ وہ یہ نکات متعلقہ اتھارٹی تک پہنچائیں گے اور آئیندہ چند روز میں دوبارہ ملاقات کرکے فیصلہ سے آگاہ کرینگے، سفیر پاکستان نے امید ظاہر کی کہ تمام پاکستان اکتوبر کے تیسرے ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں ان سفری پابندیوں سے نجات پا لیں گے۔
پاکستانی سفیر