موسیقار وزیرافضل کی یاد میں پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان اور نغمہ ساز گروپ کے اشتراک سے لاہور پریس کلب میں عظیم موسیقار وزیرافضل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں میوزک انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے زبردست انداز میں وزیر افضل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔لاہور پریس کلب میں ہونیوالے اس ریفرنس کی میزبانی نغمہ ساز گروپ کے روح رواں تنویر آفریدی نے کی جن کا کہنا تھا کہ وزیر افضل نے لازوال میوزک تخلیق کیا، ان کا کام ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا۔تعزیتی ریفرنس کے شرکاء میں موسیقار ذوالفقارعطرے،ایم ارشد،قادر علی شگن،انور رفیع،بشریٰ صادق،عارف بٹ،ڈاکٹر سہیل،باقر عباس،ادریس خان،اجمل دیوان،نجات علی،ظفرعلی ظفری،پی ٹی وی لاہور سینٹر کے پروڈیوسر سید محسن جعفر اور سینئر صحافی طاہر سرور میر سمیت دیگر لوگ شامل ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر سی جے ایف پی کے صدر طاہر بخاری اور سیکرٹری جنرل ٹھاکر لاہوری نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔
تعزیتی ریفرنس