بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، سوشل میڈیا پر میمز بن گئے

  بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، سوشل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا اور کئی نامور بھارتی صحافی پاکستان کے خلاف جھوٹے اور بھونڈے پروپیگنڈے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔بھارت کے متنازعہ صحافی ارناب گوسوامی پاکستان دشمنی میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں لیکن اب ایک بار پھر ان کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا انہی کے ٹی وی چینل پر بری طرح بے نقاب ہوگیا۔سوشل میڈیا پر ری پبلک ٹی وی کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ارناب گوسوامی اور پاکستان مخالف سمجھے جانے والے بھارتی میجر جنرل (ر) گگن دیپ بخشی بھی موجود ہیں۔ارناب پاکستان سے موجود مہمان سے کہتے ہیں کہ میرے ذرائع کہہ رہے کہ وادی پنجشیر میں لڑائی چل رہی ہے۔ اس کے بعد وہ پھر کہتے ہیں کہ ’میرے ذرائع بتاتے ہیں کہ کابل کے سرینہ ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاکستان آرمی کے آفیسرز موجود ہیں‘۔اس پر پاکستان سے موجود مہمان ان کے ذرائع کو چیلنج کرتے ہوئے ان سے دوبارہ ہوٹل کے حوالے سے پوچھتے ہیں۔ اس کے بعد پاکستانی مہمان نے ارناب گوسوامی کو بتایا کہ کابل کا سرینہ ہوٹل 5 منزلہ عمارت پر نہیں بلکہ 2 منزلہ عمارت پر مشتمل ہے۔جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہونے کے باوجود بھی ارناب گوسوامی ڈھٹائی سے قائم رہتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی صحافی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا یہ کلپ بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی جھوٹ بے نقاب ہونے پر بھارتی صحافی کا مذاق اڑا رہے ہیں اور بعض صارفین کی جانب سے طرح طرح کے میمز بھی پوسٹ کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی ارناب گوسوامی کا ہیش ٹیگ اور یہ کلپ ٹرینڈ کررہا ہے
سوشل میڈیا میمز

مزید :

صفحہ آخر -