اپوزیشن شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ، شہباز، بلاول ٹھپہ مافیا کیساتھ رہنا چاہتے ہیں: فرخ حبیب

  اپوزیشن شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ، شہباز، بلاول ٹھپہ مافیا کیساتھ رہنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد (نیوزایجنسیاں)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں دسمبر تک ہر شخص کے پاس ہیلتھ کارڈ کی سہولت ہو گی،کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مستحقین کو قرضے بھی دیئے جائیں گے۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مافیا ملک میں شفاف الیکشن نہیں چاہتا، اپوزیشن شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن چاہتے ہیں، ووٹر کو آگاہی دینا اور عملے کی تربیت بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے، ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے، اپوزیشن ماضی میں الیکشن کمیشن کو دھاندلی کا ذمہ دارقرار دے چکی۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، اس وقت ٹھپہ مافیا ای وی ایم کے راستیمیں حائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات ریکارڈ سطح پر ہیں، آج ملک میں صنعتیں چل رہی ہیں۔فرخحبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کے اعتراضات میں کوئی جان نہیں ، اگر دھاندلی کا نظام بند ہو گیا تو اپوزیشن کا بوریا بستر گول ہو جائے گا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اب صرف دو سال کا وقت ہے، صاف و شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،انہوں نے  کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے، عملے کی تربیت اور ووٹرز کو آگاہی دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن نوٹسز جاری نہیں کرتا،  فرخ حبیب نے کہا کہ یہ پتھر کا نہیں ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، اگر دھاندلی کا نظام بند ہوگیا تو اپوزیشن کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔
فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -