سندھ سیاحتی مقامات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقی دینے کا فیصلہ

      سندھ سیاحتی مقامات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقی دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) سندھ میں سیاحتی مقامات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبہ سندھ میں ماحولیاتی سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، ایسے متعدد مقامات موجود ہیں جو ماحولیاتی سیاحت کے لیے موزوں ہیں، مذکورہ مقامات مقامی اور بیرونی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن سکتے ہیں، حکومت سندھ نے ایسے مقامات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقی دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ ٹوئرازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی کھوسو  کے مطابق صوبے میں ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے شروع کیے جائیں، اس ضمن میں ابتدائی طور پر کینجھر اور ہالیجی جھیل پر نجی شعبے کے تعاون سے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فزیبلیٹی تیار کرنے کے لیے کنسلٹنٹ کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا ہے، امید ہے کہ ا?ئندہ 4 سے5ماہ میں فزیبلٹی تیار کردی جائے گی جس کے بعد کینجھر اور ہالیجی جھیل پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔
سندھ فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -