نیول چیف کی انٹر نیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت، امریکی اعلٰی حکام سے ملاقاتیں 

نیول چیف کی انٹر نیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت، امریکی اعلٰی حکام سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آ باد (آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ہے، نیول چیف نے امریکہ کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود بشمول مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کی امریکہ کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو اور امریکی بحریہ کے دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ نیول چیف نے ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے یو ایس سرفیس وارفیر سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ نیول چیف کے اس دورے سے سمپوزیم میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
 نیول چیف

مزید :

صفحہ آخر -