پی آئی اے نے کاک پٹ کریو کا بین الاقوامی جنرل ڈکلیئریشن ٹریول ختم کردیا

       پی آئی اے نے کاک پٹ کریو کا بین الاقوامی جنرل ڈکلیئریشن ٹریول ختم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آئی این پی) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے کاک پٹ کریو کا بین الاقوامی جنرل ڈکلئیریشن(جی ڈی) ٹریول ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایچ آر ڈپارٹمنٹ عامر الطاف نے بین الاقوامی جنرل ڈکلئیریشن ٹریول کے خاتمے سے متعلق نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا ہے۔قومی ایئرلائن عملے کو اب صرف ڈومیسٹک فلائٹ پر جی ڈی ٹریول کی سہولت میسر ہوگی۔ ڈومیسٹک فلائٹس عملہ ماہانہ 10بار سہولت سے استفادہ حاصل کرسکے گا۔ عملہ ماہانہ جنرل ڈکلیریشن رپورٹ سی ای او اور جنرل آپریشن منیجر کو جمع کرانا ہوگا۔ ڈومیسٹک فلائٹس میں جنرل ڈکلئیریشن کی سہولیات میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرضروری اخراجات کم کرنے کے لیے جی ڈی کو ختم کیا گیا ہے۔
ڈکلیئریشن ختم

مزید :

صفحہ آخر -