ہوپ کے زونل چیئرمین 30ستمبر کو حلف اٹھائیں گے، جاوید اختر 

      ہوپ کے زونل چیئرمین 30ستمبر کو حلف اٹھائیں گے، جاوید اختر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو، میاں اشفاق انجم، تصاویر،ایوب بشیر) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے نومنتخب چیئرمین حاجی مسعود خان شنواری سینئر وائس چیئرمین ناصر علی زونل چیئرمینز 30ستمبر کو جنرل کونسل کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے، مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ہوں گے میں ملک بھر کے حج آرگنائزر کا ہوپ کے مرکزی اور زونلز ایگزیکٹو ممبران و چیئرمینز کے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار چیئرمین الیکشن کمیشن ہوپ پاکستان جاوید اختر نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ ہوپ کے انتخابات قوائد کے مطابق ہوئے ہیں جو ایگزیکٹو باڈی اور زونل چیئرمینز اور ملک بھر کے حج آرگنائزر کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا انہوں نے کہا سندھ زون کیلئے محمد بلال فیصی پنجاب زون کیلئے امتیاز الرحمن چودھری کے پی کے زون کے لئے محمد فیصل صبوری اسلام آباد زون کیلئے نصیر مغل بلوچستان زون کیلئے شراف آغا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے۔یکم اکتوبر سے ہوپ کے نومنتخب عہدے داروں کا سال شروع ہو رہا ہے 30ستمبرکو جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مرکزی چیئرمین سینئر وائس چیئرمین و زونل چیئرمین سے حلف لیں گے اور جنرل کونسل میں چیئرمین ہوپ یاور عباس ممدانی نئے چیئرمین مسعود شنواری کو اختیارات منتقل کریں گے اسی دن سندھ بلوچستان کے پی کے پنجاب اسلام آباد زون کے چیئرمین بھی نو منتخب چیئرمین کو اختیارات منتقل کریں گے میں تمام منتخب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امید کرتا ہوں ووٹ دینے والوں کیلئے کام کرکے دکھائیں۔
جاوید اختر 

مزید :

صفحہ آخر -