ٹین پن باؤلنگ چیمپئین شپ 25 اکتوبر سے شروع

ٹین پن باؤلنگ چیمپئین شپ 25 اکتوبر سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باؤلنگ چیمپئین شپ 25 اکتوبر سے  ارنیہ باؤلنگ کلب کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔
 اور چیمپئین شپ میں 10 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز پروفیشنل، ٹیم پروفیشنل،ایمچور، خواتین سنگلز، ڈیف سنگلز (مرد)، ڈیف خواتین، انٹر سکول، انٹر کالجیٹ، انٹر یونیورسٹی اور میڈیا کے مقابلے شامل ہیں، ان مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، اور ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکتے ہی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن یکم اکتوبر سے شروع ہو گی اور کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج فیڈریشن کے ای میل ptbfijaz@gmail.comپر کروا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ  ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی میٹنگ 24 اکتوبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔