شبقدر،2 بھائیوں کے مابین جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ 

  شبقدر،2 بھائیوں کے مابین جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(تحصیل رپورٹر)  2بھائیوں کے درمیان جائیداد پر تنازعہ پر فائر نگ کے دوران پولیس وین زد میں آگئی، واقعات کے مطابق تھانہ خواجہ وس کے علاقے دامان سرحد کورونہ میں جائیداد تنازعہ پر دو بھائیوں راضی خان، یوسف خان پسران شہزاد ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ خواجہ وس کے اہلکار پولیس موبائل میں موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی دونوں ملزمان نے پولیس پر فائر نگ شروع کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں پولیس نے دو نوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ممکنہ مکانوں پر چھاپے مارے جارہی ہے۔