ٹانک،دور جدید میں علاقہ  مسعود ترقیاتی منصوبوں بالخصوص  بلیک ٹاپ روڈز سے محروم  

ٹانک،دور جدید میں علاقہ  مسعود ترقیاتی منصوبوں بالخصوص  بلیک ٹاپ روڈز سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ٹانک(نمائندہ خصوصی)اس دور جدید میں علاقہ مسعود ترقیاتی منصوبوں بالخصوص بلیک ٹاپ روڈز سے محروم  دور جدید میں جنوبی وزیرستان  مسعود ایریا ترقیاتی منصوبوں سے محروم لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی علاقہ مسعود میں 20 فصد بلیک ٹاپ روڈ جبکہ 70 فصد علاقے بلیک ٹاپ سڑکوں سے محروم ہے تفصیلات کے مطابق خیبر پشتونخواہ کا قبائیلی علاقہ جات ضم شدہ جنوبی وزیرستان اس دور جدید میں ترقیاتی کاموں سے محروم ہے جنڈولہ سے وانا تک 52کلومیٹر روڈ پر جگہ جگہ روکاوٹیں بننے سمیت لیند سلائیڈنگ سے خستہ حالی کا  شکار کا شکار ہو کر آمد و رفت کا قابل نہیں رہا، مسعود قومی  مشران اور عوامی حلقوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان علاقہ مسعود کو پہنچا جسمیں انکے مکانات سمیت تمام کاروباری مراکز تباہ و برباد ہوئے لیکن تاحال دوبارہ آبادکاری پروگرام میں علاقے کو وہ سہولیات نہیں دی گئی جو عوام کو آشد ضرورت ہے، عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فرصت میں جنڈولہ ٹو وانا 52 کلومیٹر اس روڈ کی منظوری دیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے، انہوں نے کہا کہ علاقے کے آبادی کو لنک روڈز کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے روڈوں کا خستہ حالی کیوجہ سے عوام پریشان ہے عوام بالخصوص خواتین اور مریضوں کو  ڈیرہ اسماعیل خان: ٹانک کہ ہسپتال تک  مریضوں  کو پہنچنے  کء  گھنٹوں  کا سفر طے کرکے مریض راستے میں دم توڑدیتے ہے انہوں نے وزیر اعلی خیبر پشتونخواہ، چیف سیکرٹری۔منتخب۔ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سے علاقے میں بلیک ٹاپ روڈ اور لنک روڈز تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔