قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا 

   قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)  سٹی گریڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں گزشتہ رات بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں نے رات جاگ کر گزاری،شہریوں نے اس صورتحال پر پیسکو حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سٹی گریڈ اسٹیشن سے منسلک شہری علاقوں گلبہار،امیں کالونی،گلشن کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی غائب رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بجلی کی بار بار جانے سے کم عمر بچے،بزرگ اور بیمار  افراد کو بہت پریشانی ہوئی، شہریوں نے اس صورتحال پر پیسکوانتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب جب کہ گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے لہذا بجلی کی طلب میں بھی کمی آئی ہے، لیکن دوسری طرف پیسکو بجائے بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنائے،ابھی بھی صارفین کو لوڈشیدنگ کے عذاب میں مبتلا رکھ رہی ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیسکو کی کارکردگی پر نظر رکھ کر شہریوں کے لئے مسلسل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پیسکو کے ترسیل نظام میں خرابیاں فوری طور پر دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔