ضلع مہمند، اراضی کے تنازعے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2زخمی
ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان) تحصیل حلیمزئی کے علاقہ بابی خیل میل کور میں دو فریقین رسول خان اور زیور شاہ کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ تین افراد جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزئی کے علاقہ میل کور میں دو فریق رسول خان اور زیورشاہ کے درمیان تین سال سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔جس کے نتیجے میں دونوں فریق نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دیں جس کے نتیجے میں رسول خان ولد حائستہ گل سکنہ بابی خیل،ابرہیم ولد رسول خان سکنہ بابی خیل اور دوسرے فریق سے زیور شاہ سکنہ میل کور جان بحق جبکہ صدیق ولد رسول خان اور ارشاد ولد زیور شاہ زخمی ہو گئے۔جنہیں علاج کیلئے ہیڈ کورٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئے۔جبکہ مذید تحقیقات جاری ہے۔