کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکار  ساجد اقبال کی نماز جنازہ پولیس  لائنز کوہاٹ میں ادا کردی گئی

  کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکار  ساجد اقبال کی نماز جنازہ پولیس  لائنز کوہاٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکار ساجد اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ محمد ظفر علی، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشان محسود، ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد، ایس پی آپریشنز کوہاٹ ضیا اللہ، ایس پی ایف آر پی ناصر خان سمیت عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ جنازے کے بعد شہید کی جسد خاکی اپنے آبائی علاقے شیخان روانہ کردی گئی جہاں بعد ازاں انہیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ کانسٹیبل ساجد اقبال ڈھل بہزادی کے علاقے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھا جو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا۔