پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

 پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب مکمل ہو گیا اس حوالے سے ایسوسی ایشن کی الیکشن کمیشن کا اجلاس الیکشن کمشنر محمد نعیم بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں الیکشن ممبران بشیر احمد مٹہ اور باغی جان بھی موجود تھے۔الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق کارپوریٹ گروپ سے بلا مقابلہ محمد انیس اشرف، محمد اقبال خان، محمد یوسف آفریدی، جان محمد، ملک عمر یونس جبکہ ایسوسی ایٹ گروپ سے بلا مقابلہ حاجی مسرت شاہ، حاجی عدن، شہزاد قریشی، محمد عارف اور عزیز شاہ منتخب ہوئے۔ الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئر مین صابر احمد بنگش بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔پشاور ڈویژن کے سینئر وائس چیئرمین حاجی محمد یوسف آفریدی،مردان ڈویژن سے وائس چیئر مین جان محمد، ہزارہ ڈویژن سے وائس چیئرمین ملک مظفرالدین، ملاکنڈ ڈویژن سے وائس چیئرمین محمد عارف،کوہاٹ ڈویژن سے وائس چیئرمین عزیز شاہ جبکہ ڈی آئی خان سے وائس چیئرمین حاجی نظام الدین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔3

3