شیر گڑھ،لوند خوڑ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری

    شیر گڑھ،لوند خوڑ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) لوند خوڑ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین ملزمان گرفتار اسلحہ بر آمد تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں ایس ایچ او ولایت شاہ کی قیادت میں ایک کاروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے پر ملزمان رحمان علی ولد لاجبر خان،اکبر خان ولد بندار اور عبد الغفور ولد عمر ساکنان لوند خور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف،ایک کالا کوف اور ایک پستول بمع کارتوس بر آمد کرکے ان کے خلاف مجوزہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی میڈیا سے بات چیت کے دوران ایس ایچ او لوند خوڑ ولایت شاہ نے کہا کہ ڈی پی مردان داکٹر زاہد اللہ کے احکامات کی روشنی میں علاقے سے جرائم اور منشیات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور علاقے کو جرائم سے پاک کرکے دم لوں گا جرائم کا خاتمہ اور امن کا قیام نصب العین ہے لیکن اس کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے اگر عوام نے تعاون کیا اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں پولیس کو بروقت آ گاہ کیا تو بہت جلد علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کردوں گا۔