این اے 29کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری
پشاور(سٹی رپورٹر) این اے 29کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے، اس حلقے کو پشاور کی ترقیافتہ حلقہ بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے پی ٹی آئی متنی کے سابق صدر نصیب گل کے حجرے میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ این اے 29 پشاورکے مختلف علاقوں میں گیس، بجلی اور صاف پانی کی سہولیات پر تیزی سے کام جاری ہیں اور بہت جلد بیشتر منصوبے پورے ہوجائینگے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے این اے 29پشاور کا ایک ماڈل حلقہ بن جائیگا۔اس موقع پر ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے یوسی 5کوہ دامان میں 2اشاریہ 5بلین کی لاگت سے بچائے گئے گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا جبکہ افتتاحی تقریب کے دوران ناصر موسیٰ زئی نے عوام کو یقین دلایا کہ گیس میٹرز بھی جلد از جلد لگادیئے جائینگے اور گیس بھی عوام کو فراہم کردی جائیگی۔ ناصر موسیٰ زئی نے اس موقع پر یو سی 5میں مساجد کی سولرائزشن سمیت جنازگاہ کی تعمیر اور ٹرانسفارمر لگانے کا افتتاح بھی کیا۔