اہل کراچی عرصہ دراز سے ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی (آئی این پی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری کافی عرصے سے ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے اورنج لائن کے وعدے کیے اور شہریوں کو جنازہ بس سروس دی، تیرہ سال میں ایک بس شہر کو نہیں ملی ہے، ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے شہری جنازہ نما بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں، تیرہ سال میں گیارہ سو اکسٹھ ارب روپے ٹرانسپورٹ پر خرچ کیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کاہ کہ تین ارب گیارہ گروڑ روپے گزشتہ سال خرچ کیے، اتنی رقم کے باوجود شہر کو جنازہ بس سروس یا جیالہ بس سروس ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا ایک ہزار بسوں کا منصوبہ تھا ایک بس سڑک پر نہیں آئی، پاکستان پیپلز پارٹی لکڑ ہضم پتھر ہضم پارٹی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ گرین لائن کی بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔
حلیم عادل ش