پاکستان ہندکووان تحریک کا ماہانہ اجلاس 

  پاکستان ہندکووان تحریک کا ماہانہ اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ہندکووان تحریک کا ماہانہ اجلاس  گذشتہ روز منعقد ہوا جس  میں صدر ملک عمران، جمال ناصر، احمد صمد،طیبہ افضل، شمائلہ ناز، ہاشم خان اعوان، شان الہی  اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیٹھی نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں پاکستان ہندکووان تحریک بھر پور حصہ لے گی  تحریک کے  امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا جبکہ میئر کیلئے پشاور کی خدمت گار شخصیت کو امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پشاور کی نامور شخصیات کو بھول گئی    پاکستان کی  آزادی  ہمارے آباو اجداد کی وسیع قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ پشاور کے گمنام ہیروز کی خدمات کو حکومتی سطح پر فراموش کیا جا رہا ہے ہماری نوجوان نسل تک انکی پاکستان  کے حوالے سے جدو جہد سے ناواقف ہیں جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے پاکستان ہندکووان تحریک  نے  صوبائی حکومت اور وزیر اعلی محمود جان سے مطالبہ کیا ہے کہ  پشاور کے گمنام ہیروز کا ڈٹا اکھٹا کرئے اور انکو خراج تحسین پیش کیا جائے  انکو حکومی سطح پر اعزاز سے نوازے کیونکہ پاکستان بنانے میں ہندکوان قوم کی شخصیات کی قربانیاں شامل ہیں۔ تحریک پاکستان سے لے کر قیام پاکستان تک میں پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے غیرت مند قوم کی قربانیاں شامل ہے۔